ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : غیر قانونی ذبیحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ - بیف اور موٹر سائکل ضبط - ملزم گرفتار

بنٹوال : غیر قانونی ذبیحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ - بیف اور موٹر سائکل ضبط - ملزم گرفتار

Mon, 28 Nov 2022 19:01:56    S.O. News Service

بنٹوال 28 / نومبر (ایس او نیوز) پونجالکٹے پولیس نے کودرو میں چل رہے ایک غیر قانونی ذبیحہ خانے پر چھاپہ ماری کے بعد بیف اور موٹر بائک ضبط کرنے کے علاوہ ملزم کو گرفتار کیا ۔

پولیس کے بیان کے مطابق اسے مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اسماعیل نامی شخص کے گھر کے پیچھے والی عمارت میں غیر قانونی طور پر گائیں ذبح کی جا رہی ہیں ۔ پونجالکٹے اسٹیشن کے سب انسپکٹر سوتیش اور دیگر عملہ نے متعلقہ مقام پر چھاپہ مارا اور بیف کے علاوہ 1 لاکھ روپے مالیت کی موٹر بائک ضبط کرنے کے ساتھ ملزم اسماعیل کو بھی گرفتار کر لیا ۔ 

اس ضمن میں ملزم کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: